وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ! کیا ہدایات جاری کر دیں؟ جانئ

وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ! کیا ہدایات جاری کر دیں؟ جانئ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیکر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کرنا ہر کسی کا حق ہے، پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے ہے، پر تشدد احتجاج کرکے ریاست کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید اور نورالحق قادری کو صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔۔ذرائع کابینہ ڈویژن انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *