وبائی مرض کے باعث اب دنیا میں کس چیز کی قلت ہونے جارہی ہے

وبائی مرض کے باعث اب دنیا میں کس چیز کی قلت ہونے جارہی ہے ؟ پہلے ہی خبردار کر دیا گیا

نیویارک (ویب ڈیسک )شپنگ کنٹینر کی دنیا میںبحران کے باعث گزشتہ سال ہونے والے ’ ٹائلٹ رول ‘ کی خوفناک قلت ممکنہ طورپر اب پھر سے ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے بڑی انڈسٹری کے مالکان نے خطرہ بھی ظاہر کر دیاہے ۔ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وبائی مرض کے باعث جہازوں پر کنٹینرز کی جگہ کئی مہینوں سے قلیل ہو چکی ہے اور سویز کینال کی بندش سے چیزیں اور بھی زیادہ خراب ہوتی جارہی ہیں ۔والٹر شالکا کی کمپنی ’ سوزانو ایس اے ‘جو کہ لکڑیوں کا گودا (wood pulp) بناتی ہے جس سے ٹائلٹ پیپر بنایا جاتاہے ، نے بلومبرگ کو بتایا کہ شپنگ کے مسائل کے باعث ان کی کمپنی کو جنوبی امریکہ کے ٹرمینلز سے اپنی کھیپ روانہ کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے ۔جس کی وجہ سے ٹائلٹ پیپر بنانے والی کمپنیوں کو لکڑیوں کے گودے کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے جو کہ نتیجتاً مارکیٹ میں ٹائلٹ رول کی شارٹیج کا باعث بنے گا ۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے گزر جانے کے بعد آن لائن شاپنگ میں تیزی آئی جو کہ عالمی سطح پر کنٹینرز کی کمی کا باعث بنی جبکہ چینی برآمدات میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔’ میک ایڈم ‘ نے بتایا کہ کنٹینر کی شپنگ کی لاگت میں جنوری 2020 سے گزشتہ ہفتے تک 250 فیصد اضافہ ہو چکاہے جبکہ مستقبل میں مزید بڑھنے جارہی ہے ۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *