واحد خلیجی ملک جہاں آج بھی چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک بدھ 14 اپریل کو ہوگی

واحد خلیجی ملک جہاں آج بھی چاند نظر نہیں آیا
سلطنت عمان میں پیر کے روز بھی چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، سلطنت میں یکم رمضان المبارک بدھ 14 اپریل کو ہوگی

واحد خلیجی ملک جہاں آج بھی چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک سلطنت عمان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمان واحد خلیجی ملک ہے جہاں پیر کے روز بھی چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سلطنت عمان میں یکم رمضان المبارک بدھ 14 اپریل کو ہوگی۔
دوسری جانب دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا۔ بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے پہلے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، جبکہ پھر متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی ماہ مقدس کا چاند دیکھ لیا گیا۔ یوں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں کل 13 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *