نہر سوئز میں پھنسنے والا جہاز خاتون کپتان چلا رہی تھی!

نہر سوئز میں پھنسنے والا جہاز خاتون کپتان چلا رہی تھی!
سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم نے خوبرو کپتان صاحبہ کو چکرا کر رکھ دیا

گزشتہ ماہ 23 مارچ کو مصر کی نہرِ سوئز میں جاپانی باشندے کا 400 میٹر لمبا بحری جہاز پھنس گیا تھا، جسے ایک ہفتے کی کوششوں کے بعد 3 اپریل کو نکال دیا گیا۔ 400 میٹر لمبے بحری جہاز ‘ایور گرین’ کے نہرِ سوئز میں پھنس جانے سے تقریباً 400 بحری جہاز وہاں پھنس گئے تھے اور دنیا کے متعدد ممالک میں کروڈ آئل سمیت دیگر چیزوں کی ترسیل نہ ہوپانے پر بعض چیزیں مہنگی بھی ہوئیں۔
تاہم ایک ہفتے کی کوششوں کے بعد 3 اپریل کو پھنسے ہوئے طویل بحری جہاز کو نکال کر نہرِ سوئز پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی تھی۔لیکن اس دوران بحری جہاز کے پھنس جانے سے متعلق عرب میڈیا سمیت عالمی میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ دراصل پھنس جانے والے جہاز کو ایک خاتون کپتان چلا رہی تھیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *