نواز شریف کے راولپنڈی میں رابطے!

نواز شریف کے راولپنڈی میں رابطے! مریم نواز کی گارنٹی کس نے دے دی؟ ڈیل میں نیا موڑ آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ شرط رکھی ہے کہ میرے وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ یوٹیوب ویڈیو پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کامزید کہنا تھا کہ اس میں مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ڈیل کیلئے کس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے کہاں پر ڈیڈلاک ہے۔ ہمیں جو معلومات ملی ہیں کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کو بار بار یہ پیغام دیا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائے حکومتی اتحاد کے بہت ہی اہم رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی حلقوں میں بالکل رائے موجود ہے جو کہتے ہیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں اور کوئی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو واپس لانے کی ۔اگر یہ باہر جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں تاکہ پاکستان کا نظام بہتر طریقے سے چلتا رہے۔یہاں یہ یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی نواز شریف کے انٹرنینشل طاقتوں کیساتھ رابطے کی تصدیق کر چکے ہیں۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے ان حالات میں کوئی بھی ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا۔نواز شریف کے انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں جس سے یہ خوفزدہ ہیں ، جب کہ پی ڈی ایم کا ساتھ نہ دینے والوں کوعوام مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کل ٹاؤن شپ تھانہ گیا اور پوچھا کہ میں نے کون سی غداری کی ، میں نے کون سا بھارت سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے ، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پتہ ہے کہ آپ بے گناہ ہیں لیکن اوپر سے حکم ہے ، اگر اس طرح اوپر سے ہی غیرقانونی اقدامات کا حکم ہوگا تو عدالتیں بند کر دیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.