نوازشریف اور شہبازشریف نے جہانگیر ترین کو ڈیل کی پیشکش کی تو انہو ں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

نوازشریف اور شہبازشریف نے جہانگیر ترین کو ڈیل کی پیشکش کی تو انہو ں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ہے اور پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ( ن) اور پا کستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ، دونوں جماعتوں کے قائدین کے رابطے پچھلے کئی ماہ سے جاری ہیں، اور لندن پلان بھی بنایا گیا ہے۔ نوازشریف نے اپنے صاحبزادے حسین نواز کے ذریعے جہانگیرترین کوملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا، خفیہ پیغام میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافشہبازشریف نے بھی جیل جانے سے قبل معاملات طے کرنیکاپیغام بھیجا اور قابل اعتمادشخص کے ذریعے ڈیل کی پیشکش کی ، لیگی قیادت کے رابطے جہانگیرترین کی لندن موجودگی کے دوران ہوئے، حسین نواز نے لندن اور شہباز شریف نے پاکستان میں معاملات طے کرنے کا کہا۔ رپور ٹ کے مطابق ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیرترین کے ساتھیوں کاساتھ چاہتی تھی جبکہ نواز شریف نے رابطے کی کوشش سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین نے جواب میں کہا

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *