مہنگائی کم نہیں کرسکتے

مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں، خاتون کالر کی درخواست

”آپ کوگھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔“وزیراعظم عمران خان کا خاتون کالر کے سوال پرجواب وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے درخواست کی کہ مہنگائی کم نہیں ہوتی تو گھبرانے کی اجازت دے دیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کوگھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔ ٹیلی فون پر براہ راست ایک کالر کے سوال”میں گھریلو خاتون ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، گزارا مشکل ہورہا ہے،سکولوں کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں،ڈالر کی قدر کم اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے ، رمضان شریف آرہا ہے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں، اگر آپ مہنگائی کو کم نہیں کرسکتے، تو پھر آپ جو پہلے د سے کہتے آرہے ہیں گھبرانا نہیں، تو پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.