مہرین ملک نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

مہرین ملک نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

میں اصل مسلم لیگ میں واپس آ گئی ہوں، چودھری برادران کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ مہرین ملک کی گفتگو
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ مہرین ملک آدم نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے نظریہ پاکستان کو ہمیشہ مقدم سمجھا اور اس پر قائم رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی اور اس کی سالمیت اور یکجہتی کو ترجیح اول بنائے رکھا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مہرین ملک آدم کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ آپ کے تجربے اور ملک سے محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی اور ملک کی بہتری کیلئے استفادہ کیا جائے گا

Sharing is caring!

Comments are closed.