مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل! رمضان المبارک میں اَبرِ رحمت برسنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل! رمضان المبارک میں اَبرِ

رحمت برسنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک ) رمضان المبارک کے دوران اللہ کی رحمت برسے گی، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران تیز آندھیوں اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں)ئندہ چار سے پان روز بعد تیز آندھیوں اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آ ئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں کے ساتھ شروع ہونے والا تیز بارشوں کے سلسلے سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے آغاز کی رپورٹ جاری کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز میں ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے روز تک ملک میں رہے گا۔مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوانی ،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہائوالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.