معاملہ تو کچھ اور ہی نکلا

یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے جوڑے کی ایک اور ویڈیو وائرل،معاملہ تو کچھ اور ہی نکلا ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے کھلبلی مچادی

لاہور(نیو زڈیسک)لاہور کی یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے والے جوڑے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔نجی یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو شادی کی پیشکش کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے جوڑے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسی دن کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لڑکے کے ہاتھ میں گلدستہ ہے جبکہ لڑکی کیک کاٹ رہی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہریار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یونیورسٹی آف لاہور یونیورسٹی آف لوو بن گئی ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر زیرگردش بھی رہی جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں اظہار محبت کی بنا پر نکالے جانے والا جوڑا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔نوجوان نے ناقدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔شہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.