مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو محدود کر دیا گیا

مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو محدود کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کر دیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں فرمان جاری کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے پہلے بھی گائیڈ لائنز جاری کی جا چکی ہیں جس کے مطابق افطاری کے دوران کھانے پینے کی اشیا دوسروں کو نہیں دی جا سکتیں۔اس کے علاوہ مسجد الحرام کی دوسری منزل سے طواف کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف ملتوی رہے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چاند دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ادھر پاکستان میں کل بروز منگل لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *