مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان

مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کر لیا

جس طرح ہم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، چیلنج کرتا ہوں پچھلے پچاس سال میں کبھی کسی حکومت نے نہیں لڑا، یقین دلاتا ہوں جب تک بھارت 5اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا حالات معمول پر نہیں آئیں ، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے سیشن میں مسئلہ کشمیر پر بھارت کو کرارا جوا ب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں جب تک بھارت 5اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا حالات معمول پر نہیں آئیں گے۔آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ، کے عنوان سے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح ہم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، چیلنج کرتا ہوں پچھلے پچاس سال میں کبھی کسی حکومت نے نہیں لڑا۔آزاد جموں و کشمیر سے ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات تب تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک وہ پانچ اگست دوہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.