متحدہ عرب امارات کی ورک ویزے پر پابندی کا معاملہ۔۔۔!!!وزیراعظم عمران خان متحرک ہو گئے،قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

متحدہ عرب امارات کی ورک ویزے پر پابندی کا معاملہ۔۔۔!!!وزیراعظم عمران خان متحرک ہو گئے،قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے اوورسیز پاکستانیز اور افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی ورک ویزے پر پابندی کے حوالے سے مداخلت کی ہے اور رمضان المبارک کے بعد بڑی خبر سامنے آنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نیم سرکاری ملازمتوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف نور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے رابطہ کیے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابوظہبی کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ متحدہ عرب امارات کی عائد کردہ پابندی غیر اعلانیہ ہے لیکن شاہ محمود کو بتایا تھا کہ وہ لوگ پاکستانی ورکرز کے لیے ویزے کی پابندی اٹھانے پر غور کریں گے۔چند روز قبل ہی ان کی کمپنی ٹرانس گارڈ نے پاکستانی ورکرز کو کچھ ویزے جاری کیے ہیں۔نور کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی طرف سے افرادی قوت کی برآمد کے معاملے میں کورونا وائرس سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے اور کورونا کے بعد کی صورت حال دیکھی جائے تو افرادی قوت کی برآمد کے اعداد و شمار میں بڑا فرق ہے۔تاہم بحرین،عمان اور قطر کے لیے افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *