مارچ میں مسلسل دسویں مہینے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

مارچ میں مسلسل دسویں مہینے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ
کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ مارچ میں مسلسل دسویں مہینے کارکنوں کی ترسیلات ِزر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے پیرکی صبح جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ مارچ 2021 میں ترسیلات ِزر بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ مہینے سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی تا مارچ مالی سال 21 کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات ِزر بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو مالی سال 20 کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی تا مارچ مالی سال 21 کے دوران ترسیلات ِزر زیادہ تر سعودی عرب (5.7ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (4.5ارب ڈالر)، برطانیہ (2.9ارب ڈالر)اور امریکہ (1.9ارب ڈالر)سے آئیں۔ کارکنوں کی ترسیلات ِزر میں اس متواتر اضافے میں جو عوامل مدد گار رہے ہیں ان میں باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات، کورونا کی وبا کے باعث سرحد پار سفر کا محدود ہونا، وبا کے دوران طبی اخراجات اور بہبودی رقوم کی پاکستان کو منتقلی اور بازار ِمبادلہ میں استحکام کی صورت ِحال شامل ہیں۔دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقرنے کہاہے کہ ترسیلات زرمیں26فیصد اضافہ ہواہے،عید پر یہ مزید بڑھ سکتی ہیں، ملک میں آٹو موبائل شعبے میں بہتری آئی ہے، معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *