فیکٹری سے 80 کروڑ روپے مالیت

فیکٹری سے 80 کروڑ روپے مالیت کے چاول چوری، چور کون نکلا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی (ویب ڈیسک )چاولوں کی ایک فیکٹری سے 80 کروڑ روپے مالیت کے چاول چوری کرنے میں فیکٹری مالک ہی ملوث نکلا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لینے کے لیے فیکٹری مالک نند لال نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ملزم 27 سے 29 مارچ تک چاول دوسرے گوداموں میں منتقل کرتا رہا جس کے بعد اس نے چوری کا ڈرامہ رچایا۔ بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے پانچ مقدمات درج کرائے گئے تھے۔چوری اور جعلسازی میں ملوث مرکزی ملزم نند لال اور اس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں، جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.