عمران خان کے بیان

عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا دنگ کر ڈالنے والا موقف

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صبح اٹھ کر آپ اور کہیں نہیں جاتے عوام کا حق غصب کرنے جاتے ہو، آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو، آپ لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو، آپ مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دن دھاڑے غائب کروانے جاتے ہو اور اسے اللہ کی راہ میں لڑنا کہتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنے بنی گالا کے 300 کنال کے محل سے باہر نکلیں، عمران خان اپنے محل سے نکل کر دیکھیں لوگ کیسے جھولیاں اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں، بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وزیراعظم سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آپ سے کہا کس نے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کو اگر مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لیے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو سن لیں، میں کہیں نہیں جا رہی۔علاوہ ازیں مرکزی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش آپ پسماندگی ،مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت کے خلاف لڑنے نکلتے ، عمران نیازی کی تین سال کی کارکردگی یہ بتا رہی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جہاد عوام کی ترقی ،خوشحالی ،سی پیک ،قوم کی خود مختاری اور یکجہتی کے خلاف کیا ہے جھوٹ بولنا الزام تراشی انتقامی کارروائیاں کر نا جہاد نہیں آپ کی ضد ،انا، نفرت اور آپ کی حسرت کی لڑائی ہے، پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں ہیں معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی ہیں خسارے کا جتنا قرضہ اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لیے آپ لے چکے ہیں اس قرضے کو کل کون ادا کرے گا؟

 

Sharing is caring!

Comments are closed.