عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے پیچھے جہانگیر ترین کا کردار

عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے پیچھے جہانگیر ترین کا کردار! پنجاب میں حکومت کس طرح قائم کی گئی؟ راجہ ریاض نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیرترین نے ادا کیا ہے۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں بھی اہم کردار جہانگیرترین کا ہے۔راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے بہترین اور جانثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں ،وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔تحریک انصاف کے اور بھی کئی رہنما اور ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک نہیں بلکہ 3 ایف آئی آرز درج ہیں ، ایک سال سے چپ ہوں لیکن ظلم بڑھتا جا رہا ہے، ملک کی 80 شوگر

Sharing is caring!

Comments are closed.