’’ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیر اعظم بننے کے لیے

’’ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیر اعظم بننے کے لیے۔۔۔‘‘ پی ڈی ایم کو دراصل نقصان کہاں پہنچا؟ ایک اور پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں، جے یو آئی کے پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں اتحاد پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مک مکا کرکے ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 سینیٹرز منتخب کروانے کے معاملے پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اچانک لانگ مارچ سے استعفوں کو جوڑ کر پی ٹی آئی حکومت کو بچانے کی ناکام کوشش کی، اس پر شو کاز جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت گراتے ہوئے لانگ مارچ کے لئے نکلتے تو عمران نیازی اسلام آباد سے بھاگ جاتے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *