شارجہ میں رہنے والے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو خوشخبری مل گئی

اماراتی ریاست میں رمضان المبارک کے دوران اہل ایمان کو خوشخبری مل گئی

شارجہ کے علاقے کلبہ بیچ روڈ پرایک انتہائی خوبصورت مسجد تعمیر کر دی گئی ہے
متحدہ عرب امارات میں مذہب اسلا م تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں مقیم غیر ملکی تارکین اورسیاح اماراتی حکام کی رواداری ، غیر متعصبانہ اور یکساں سلوک کی وجہ سے اسلام سے متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال صرف دُبئی میں 3 ہزارسے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ اماراتی حکام کی جانب سے مملکت میں مسلمانوں کی تعداد بڑھنے کے بعد مساجد کی گنتی میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔امارات میں پہلے بھی بہترین طرز تعمیر والی مساجد موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں۔ اب اس طرح کی دیدہ زیب مساجد میں اور شاندار اور دلکش مسجد کا اضافہ ہو گیا ہے۔شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ہیری ٹیج مسجد سکوائر کا افتتاح کر دیا ہے، جو کلبہ بیچ روڈ پر واقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.