سونے کی قیمت میں بڑے اضافے

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے

کراچی ( ویب ڈیسک)کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید15پیسے تک گھٹ گئی ،یورو اور پاونڈ بھی سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 153.00روپے سے کم ہو کر 152.85 روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی

کمی سے 153.10روپے سے کم ہو کر 153.05 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 100روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1736 ڈالر سے بڑھ کر 1748 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم اس کے برعکس روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت صرف 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4ہزار 100 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 89ہزار 249 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1360روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.