سونے کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر! قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

سونے کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر! قیمت میں بڑی کمی واقع
لاہور(نیوز ڈیسک ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔بدھ کے روز سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ
3ہزار750روپے فی تولہ رہی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 58روپے فی تولہ میں فروخت ہوا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90ہزار 737روپے رہی۔اور 5 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1335روپے رہی ۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں 550روپے فی تولہ کمی خوش آئند امر ہے مگر سونا اب بھی بہت مہنگا ہے، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوا تھا، جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزار750روپے فی تولہ رہی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 104روپے فی تولہ میں فروخت ہوا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90ہزار 781روپے رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 1340روپے رہی ۔دوسری جانب ملک بھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *