سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی رائل کورٹ کے مطابق اردن میں امن، استحکام رکھنے کے لیے سعودی مملکت حکومتی اقدامات کی تائید کرتی ہے۔ یاد رہے کہ اردن میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد میں رائل کورٹ کے سابق سربراہ باسم عوض اللّٰہ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اردن بادشاہ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا ہے جس میں بادشاہ عبد اللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین کو بھی محل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.