سعودی عرب سے مزید ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں اہم شعبے سعودیوں کیلئے مخصوص کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں مزید ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو گئیں
شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، قہوہ خانوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کی ملازمتیں سعودیوں کے لیے مخصوص کرنے کا اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں، اب مزید شعبوں سے بھی ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی چھُٹی کرا دی گئی ہے۔ افرادی قوت وسماجی بہبود کے سعودی وزیر انجینیئر احمد الراجحی نے لیبر مارکیٹ میں تین پیشے سعودیوں کے مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے اقدام کے طور پر انڈور شاپنگ سینٹرز (مالز) کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے۔ تاہم اس ضمن میں بعض سرگرمیوں اور پیشوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق دوسرا فیصلہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے بارے میں ہے۔ اس کے تحت ان تمام مقامات پر سعودائزیشن کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔تیسرے فیصلے میں اشیاء خور ونوش فروخت کرنے والے بڑے مراکز میں سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *