سستی ترین سیڈان گاڑی پاکستان میں متعارف ہونے کیلئے تیار

سستی ترین سیڈان گاڑی پاکستان میں متعارف ہونے کیلئے تیار

ملائیشین کمپنی پروٹون نے نئی سیڈان گاڑی جلد پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر نے کا فیصلہ کرلیا ،پروٹون اس سے پہلے 2020 کے آخر میں ایک ایس یو وی ایکس 70 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرچکی ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پروٹون کی جانب سے ساگا نامی سیڈان 4 اپریل کو پاکستان میں متعارف کرائی جارہی ہے جو ٹویوٹا یاریز، ہونڈا سٹی اور چین گن السوین کو ٹکر دے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نئی گاڑی کے کم از کم 4 ورژن متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے 3 میں 1299 سی سی جبکہ ایک میں 1332 سی سی انجن موجود ہوگا۔آٹومیٹک ورژن میں 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن کا فیچر ہوگا جبکہ 1299 سی سی انجن 95 ہارس پاور اور 120 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.