روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویرکس نے وائرل کی؟شاہ محمود قریشی نے نام لے دیا

روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویرکس نے وائرل کی؟شاہ محمود قریشی نے نام لے دیا

ملتان(این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ملکر آگے چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیرِخارجہ سرگئی لیوروف نے وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ روس اور ہم نے مل کر آگے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بھی ہم ساتھ مل کر چل رہے ہیں، آئندہ ایران جانے کا ارادہ ہے، تاجکستان کے ساتھ جیو پولٹیکل بنیادوں پر ساتھ چل رہے ہیں۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر تمام ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے، افغانستان کے مسئلے کو سلجھانے کیلئے ترکی کے وزیرِ خارجہ سے جلد ملاقات متوقع ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پریس کانفرنس کے دوران جب بھارت کی جانب سے بھارتی سوشل میڈیا کی جانب سے روس کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویر وائرل کرنے کا سوال کیا گیا تو مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی ہے ، میں پاکستان کے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کی تصویر بھی وائرل کی جس میں بھارتی وزیر خارجہ کے چہرے کے مایوس کن تاثرات واضح تھے،میرے اورروسی وزیر خارجہ کے خوش گوار تاثرات و تعلقات بھی سوشل میڈیا پر واضح نظر آرہے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *