روز صبح اٹھ کر کیا سوچتا ہوں

ہر روز صبح اٹھ کر کیا سوچتا ہوں ؟ وزیراعظم عمران خان کا ایسا انکشاف کہ آپ انکے دل وجان سے گرویدہ ہوجائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پہلی دفعہ گورنمنٹ قانون توڑنے والوں کے پیچھے ہے،صبح اٹھ کر یہ نہیں سوچتا آفس جا رہاہوں میں جہاد کررہاہوں، ساری قوم میرے ساتھ اس جہاز میں کھڑی ہو،یہ میری زندگی کے سب سے مشکل ترین دو سال تھے ، آج کی مہنگائی کو آپ مہنگائی نہ سمجھیں ،
آج تمام معاشی اشاریے مثبت جارہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 10 سال میں پاکستان کے قرضے 6 ہزارارب سے 30 ہزار ارب تک گئے، اڑھائی سال میں سود اور قرضوں کو ملا کر 35 ہزار ارب واپس کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہورمیں راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنا رہے ہیں ،لاہور پھیلتا جارہا ہے، زرعی زمین تباہ ہورہی ہے ، لاہور کو بچانے کیلئے راوی سٹی نہیں بنی تو بہت مسئلے ہوں گے،والٹن میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پرایک ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین سے سالانہ 12 ارب روپے کانقصان ہورہاہے،پاکستان میں پہلی بار ماڈرن ٹرین ایم ایل ون بنانے جارہے ہیں، ایم این ون سے کراچی سے لاہور 7 سے 8 گھنٹے میں پہنچ جائیں گے،انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سٹہ بازوں نے چینی پر 600 ارب روپے بنایا،وزیراعظم کاکہناتھاکہ پہلی دفعہ ہے روپیہ مضبوط ہورہاہے کچھ تو ٹھیک کررہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.