رمضان شریف میں ورزش کرنے کا مشورہ

وزیراعظم کا لوگوں کو رمضان شریف میں ورزش کرنے کا مشورہ

میں رمضان شریف میں افطاری سے پہلے ورزش کرتا ہوں، ورزش کے بغیر اورسو کررمضان گزارنا ٹھیک نہیں، صحیح معنوں میں رمضان گزارا جائے تو انسان ذہنی اور جسمانی طور پر طاقتورہوجاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست بات چیت
وزیراعظم عمران خان نے رمضان شریف میں ورزش کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں رمضان شریف میں افطاری سے پہلے ورزش کرتا ہوں، ورزش کے بغیر اورسو کررمضان گزارناٹھیک نہیں، صحیح معنوں میں رمضان گزارا جائے تو انسان رمضان کے بعد ذہنی اور جسمانی طور پر طاقتورہوجاتا ہے۔انہوں نے ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں رمضان شریف میں ورزش روزہ افطاری سے پہلے کرتا ہوں، رمضان شریف میں سب کو ورزش کرنی چاہیے، رمضان شریف میں ورزش کے بغیر روزہ رکھنا ، مطلب آپ رمضان کو ضائع کررہے ہیں، یہ سو کر رمضان گزار دیتے ہیں ٹھیک نہیں، بلکہ رمضان المبارک کے بعد آپ کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے طاقت ملنی چاہیے، اگر آپ صحیح معنوں میں رمضان گزارتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.