رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی اجازت صرف انہیں ملے گی جو کرونا ویکسین لگوائیں گے

رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی اجازت صرف انہیں ملے گی جو کرونا ویکسین لگوائیں گے
درخواست گزاروں کو یکم رمضان سے پرمٹ جاری کیے جائیں گے، دونوں مقدس مقامات کے ملازمین کو بھی جلد ویکسین لگا دی جائے گی

رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی اجازت صرف انہیں ملے گی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے خواہش مند افراد کیلئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف ان لوگوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔
جبکہ مسجد نبویﷺ کی زیارت کیلئے بھی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔ دونوں مقدس مقامات کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو ویکسین لگوانے کے بعد باقاعدہ پرمنٹ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے سے قبل پرمٹ کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.