رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے جمعہ کو نمازاستغفار ادا کریں

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے جمعہ کو نمازاستغفار ادا کریں
صدر مملکت نے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے عوام سے دعا کرنے کی اپیل کر دی

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جبکہ کچھ ممالک میں اس وبا کی چوتھی لہر بھی ا ٓچکی ہوئی ہے۔اگرچہ کورونا ویکسین بھی ایجاد ہو چکی مگر اس کے باوجود بھی موذی وبا ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔اب اس وبا سے بچاؤ کا واحد آصرہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے اور اپنے گناہوں پر استغفار ہی رہ گیا ہے چنانچہ صدر پاکستان ڈاکٹر محمدعارف علوی نے بھی یہی تجویز پاکستان کے عوام کو دی ہے کہ کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے بار گاہ الہٰی میں خصوصی دعا کی جائے تاکہ دنیا بھر سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ نماز استغفار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *