دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کورونا کچھ بھی نہیں۔۔۔ کراچی کے تاجروں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آج رات 8 بجے سے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کچھ بھی نہیں۔۔۔ کراچی کے تاجروں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آج رات 8 بجے سے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں نے حکومت کی جانب سے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو نہ ماننے کا فیصلہ کرتے ہوئےدکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا ۔ اس ضمن میں سندھ تاجراتحاد اور آل سٹی تاجر اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ‏سےدکانیں بند نہ کرنےکا اعلان کرتےہیں، ہمیں گرفتار کیا جائے یا جیل میں ڈالاجائے دکانیں بند نہیں کریں گے۔تاجروں نے جیل بھروتحریک کااعلان کرتے ہوئے میں ہمیں زبردستی لاک ڈاؤن میں ڈالاجارہاہے، ‏معاشی قتل عام کیلئے 8 بجے دکانیں بندکرنے کا اعلان کیاگیا، شاہی فرمان جاری کرکےلاک ڈاؤن ‏نافذکردیا گیا۔تاجراتحاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پچھلےسال کےنقصان کےازالےکاسوچاتھاکہ پھرلاک ڈاؤن لگادیا ‏حکومت عوام کومفتک کورونا ویکسین لگوائے پچھلےسال ٹیکس معاف کرنےکااعلان سندھ حکومت ‏نےکیا ٹیکس معاف کرناتودورکی بات مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.