دوسرا روزہ ، دوسرا تحفہ! سعودی عرب نے پاکستان کو ایک اور تحفہ بھجوا دیا

دوسرا روزہ ، دوسرا تحفہ! سعودی عرب نے پاکستان کو ایک اور تحفہ بھجوا دیا

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب پاکستان کا سچا اور دیرینہ دوست ہے۔ جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی مدد کی ہے۔ چاہے وہ جنگ کا موقع ہو یا کوئی قحط، آفت یا دہشت گردی کی جنگ۔ سعودی حکومت کی جانب سے ہر موقع پر پاکستان کو اخلاقی، سفارتی اور مالی امداد مہیا کی گئی ہے اسی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے۔سعودی عرب نے دو روز قبل پاکستانی عوام کو 150 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی تھی۔ اب ایک بار پھر مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سینکڑوں ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کر کے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کھجوروں کی یہ کھیپ پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔کھجوروں کا یہ تحفہ صوبہ پنجاب کے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف سید سعید الحسن نے وصول کیا۔ اس موقع پر سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک اخوت کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ سعودی حکومت دُنیا بھر کے مسلمان ممالک کی عوام کے لیے خیراتی و رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی حکومت نے پاکستانی عوام کے لیے 150 ٹن کھجوریں بھجوا ئی تھیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *