دنیا کی مختصر ترین شادی

دنیا کی مختصر ترین شادی : تین منٹ برقرار رہنے والی شادی میں طلاق کیوں ہوئی ؟ حیران کن وجہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔دوستو،جھٹ منگنی پٹ بیاہ،یہ کہاوت تو بہت سنی ہوگی لیکن کویت میں شادی کے فوری بعد طلاق کے واقعے نے اس کہاوت کو کچھ اس طرح تبدیل کردیا ہے کہ جھٹ شادی پٹ طلاق۔کویت میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی تین منٹ بعد ہی شادی ختم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کویتی جوڑے نے جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے، کورٹ سے واپس نکلتے ہوئے دلہن لڑکھڑائی تو دلہا نے اسے بے وقوف کہہ دیا۔بس پھر کیا تھا دلہن واپس مْڑی اور جج صاحب سے کہہ کر فوراً شادی ختم کرادی۔تین منٹ کی اس شادی کو کویتی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دیا جارہا ہے ۔مرد پہلی ملاقات میں کون سا کام نہ کریں تو خواتین ان سے بددل ہو جاتی ہیں؟ معروف خاتون ریڈیو میزبان جینا ہاکنگ نے اپنے شو میں گزشتہ دنوں اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق جینا ہاکنگ نے اپنے ایک شو میں کہا ہے کہ جو مرد پہلی ملاقات پر کھانے کا بل خود ادا نہ کریں اور خواہش کریں کہ خواتین پورا یا اپنے حصے کا بل ادا کریں، ایسے مردوں کے ساتھ خواتین دوسری بار ملاقات کے لیے کم ہی آمادہ ہوتی ہیں کیونکہ پہلی ملاقات پر ہی مرد کا یہ رویہ انہیں بددل کر دیتا ہے۔اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے 36سالہ جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ’’میں ایک مرد کو پسند بھی کرتی تھی لیکن جب اس سے میری پہلی ’ڈیٹ‘ ہوئی تو کھانے کے اختتام پر جب بل آیا تو اس نے میرے پرس کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اور تب تک اپنا کارڈ نہیں نکالا جب تک میں نے اپنا کارڈ بل ٹرے پر نہیں رکھ دیا۔اس کے اس روئیے پر میں نے وہیں فیصلہ کر لیا کہ میں اس آدمی سے دوسری بار نہیں ملوں گی، کیونکہ میں ایسے مرد کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتی جو ہمہ وقت اپنے پیسے کی فکر میں رہتا ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.