حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

فیصلہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997ء 11 (بی) کے تحت کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
حکومت پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جارہی ہے، یہ فیصلہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997ء 11 (بی) کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایمبولینسز کو روکا ، راستے بند کیے۔ دو پولیس اہلکار شہید ہوئے 340 زخمی ہوئے۔اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.