حماد اظہر کو وزیر خزانہ کے بعد ایک اور اہم ترین عہدہ مل گیا

حماد اظہر کو وزیر خزانہ کے بعد ایک اور اہم ترین عہدہ مل گیا

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی، وزیر خزانہ کونسل کے نائب چئیرمین ہوں گے حماد اظہر کو وزیر خزانہ کے بعد ایک اور اہم ترین عہدہ مل گیا، وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی، وزیر خزانہ کونسل کے نائب چئیرمین ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کرنے کے بعد حال ہی میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے حماد اظہر کو ایک اور اہم ترین ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ تشکیل دی گئی اقتصادی مشاورتی کونسل اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.