حسن علی بیٹی کے والد بن گئے فاسٹ باؤلرنے بیٹی کو خوبصورت دُعا دے دی

فاسٹ بائولر حسن علی بیٹی کے والد بن گئے
دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپکا ساتھ دیں: پیسر کی بیٹی کو دعا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی بیٹی کے والد بن گئے ہیں۔ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے والد بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میری شہزادی، ہماری فیملی میں خوش آمدید‘۔ انہوں نے بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں‘۔ حسن علی نے مداحوں سے انہیں اور ان کی فیملی کو دعائوں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ۔ خیال رہے کہ قومی فاسٹ بائولر حسن علی 20 اگست 2019ء کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس بھی بیٹی کے نام کی تھی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.