جہاں تھا وہیں ہوں ، لیکن ایک بات ضرور ہے

جہاں تھا وہیں ہوں ، لیکن ایک بات ضرور ہے ۔۔۔۔ نامور کالم نگار کے فون پر جہانگیر ترین نے دل کی بات بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار محمد اکرم چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ کی وزیر برائے وومن ڈیویلپمنٹ شہلا رضا نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریکِ انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور وہ آئندہ ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا جہانگیر ترین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں تحریکِ انصاف چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ اگر واقعی ایسا ہو گیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہو گا۔جہانگیر ترین کی تردید سے افواہیں دم توڑ گئیں میں نے بھی ان سے فون کر کے پوچھا کہ خان صاحب یہ کیا خبریں چل رہی ہیں تو ان کا جواب یہی تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، جہاں تھا وہیں ہوں، نہ کہیں آ رہا ہوں نہ کہیں جا رہا ہوں۔ سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ بہرحال شہلا رضا نے غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.