جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی

یہ سب پراپیگنڈا ہے، پی پی قیادت سے ملاقاتوں اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلانے والوں کو مایوسی ہوگی: رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے جہانگیر ترین کی پی پی میں شمولیت کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے پر تحریک انصاف کے رہنما نے خود اور فوری ردعمل دیا ہے۔ جہانگیر ترین کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی پی قیادت سے ملاقاتوں اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ سب میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرے خلاف خبریں چلانے والوں کو مایوسی ہوگی۔ واضح رہے کہ سینئر پی پی خاتون رہنما شہلا رضا کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ترین ساتھی جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.