جہانگیر ترین سے ملنے والے پی ٹی آئی ارکان کی فہرست تیار حمایت کرنے والوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے

جہانگیر ترین سے ملنے والے پی ٹی آئی ارکان کی فہرست تیار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج فہرست عمران خان کو پیش کریں گے،جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والوں سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے
پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرستیں تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آج جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آئی ہے۔ذرائع کےمطابق جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔فہرست میں جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والے رہنماؤں کے نام موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 رہنماؤں نے کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے عثمان بزدار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھی پنجاب عثمان بزدار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تیار کی گئی فہرست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،عمران خان مشاورت کے بعد مذکورہ رہنماؤں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.