جناب والا : جب تک جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے وہ فرشتے تھے

جناب والا : جب تک جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے وہ فرشتے تھے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ نوٹس دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا تھا کسی ایک جماعت کا نہیں، نوٹس کے ردعمل پرکیا طے کرنا ہے یہ مولانا فضل الرحمن کی دانشمندی اورقیادت پر چھوڑتے ہیں، بلاول بھٹو کے خط کا جواب مولانا دیں گے، پی ڈی ایم میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ جب تک جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے، جہاز استعمال کر رہے تھے، اس وقت تک جہانگیر ترین شوگر گروپ اور بدعنوان نہیں تھے، اب اچانک کیسے شوگر گروہ یاد آگیا، جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں، میں جہانگیرترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی۔مریم نواز نے کہا کہ نون لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے،مسلم لیگ نون نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، جسے کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرا دیا، جس دن ان کی حکومت نہیں رہی یہ کیمپئن کرنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *