جب میں دسویں جماعت میں تھی اس وقت ۔۔۔‘‘ اداکارہ اقراء عزیز نے سب کچھ بتا دیا

جب میں دسویں جماعت میں تھی اس وقت ۔۔۔‘‘ اداکارہ اقراء عزیز نے سب کچھ بتا دیا
لاہور( نیوز ڈیسک ) اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک آج کل کی سوشل میڈیا کی شہرت کچھ نہیں اصل شہرت تو پرانے فنکاروں کے پاس تھی۔ تفصیلات کے مطابق ’’خدا اور محبت‘‘ جیسے پاکستان کے کامیاب ڈرامےمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز ماضی میں ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘، ’’سنو چندا‘‘ اور ’’جھوٹی‘‘جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔ اقرا عزیز مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ان کا کہنا تھا جب بھی انہیں محسوس ہوا یہ ایک اچھی فلم ہے اور انہیں بڑی اسکرین پر کام کرنا چاہئے تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی امی کے ڈوپٹے لے کر اور ساڑھیاں باندھ کر انڈین گانوں پر شیشے کے سامنے اداکاری کرتی تھی، تیار ہوتی تھی اور میک اپ کرتی تھی۔ دسویں جماعت میں ایک اشتہار کے ذریعے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اسی فیلڈ میں کیر یئر بنانا ہے۔ اقرا عزیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت سے خوش ہیں لیکن وہ اس شہرت کو شہرت نہیں سمجھتیں۔ ان کا کہنا ہے، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، لوگ میرے کام کو پسند کرتے ہیں، مجھے پہچانتے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے لیکن اصل شہرت ہمارے پرانے آرٹسٹس کے پاس تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *