تعلیمی ادارے 11 اپریل کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

تعلیمی ادارے 11 اپریل کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
کورونا وائرس عروج پر اور بچوں کا تعلیمی نقصان بھی عروج پر پہنچ چکا،حکومت کو اہم فیصلہ کرنا ہو گا

) کورونا وائرس کے نتیجے میں جو پہلا فیصلہ دنیا میں لیا گیا تھا وہ لاک ڈاؤن کا تھا اور اس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں دنیا بھر کی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی جبکہ دوسرے نمبر پر بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو گھر پر محصور کر لیا گیا تاکہ باہر جانے سے وہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں نہ آ جائیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکولوں کی بندش کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *