تعریف وہ جو دشمن کرے…بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف پاک بحریہ کے معترف

’تعریف وہ جو دشمن کرے‘ بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف پاک بحریہ کے معترف
پاکستان کی بحریہ نے جس طرح سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اس میں فوج اور ایئر فورس سے بہت آگے ہے ، بھارت کو متعدد حفاظتی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ، چین بھارت پر سائبر حملے کر کے سسٹم کو خراب کرسکتا ہے ، جنرل بپن راوت کی گفتگو

بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے جس طرح سے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے اس میں فوج اور ایئر فورس سے بہت آگے ہے ، بھارت کو متعدد حفاظتی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ، چین بھارت پر سائبر حملے کر کے سسٹم کو خراب کرسکتا ہے اور اس طرح کے کسی بھی اقدام سے نمٹنے کے لئے ایک طریقہ کار تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا ہندوستان سائبر جنگی صلاحیتوں کو اپنانے میں سست روی کا شکار رہا ، جس کی وجہ سے خلاء پیدا ہوا ہے ، جہاں سب سے بڑا فرق سائبر فیلڈ میں ہے ، ہم جانتے ہیں کہ چین ہم پر سائبر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے بڑی تعداد میں سسٹم خراب ہوسکتے ہیں ، بھارت نے 2019 کے مقابلے میں گذشتہ سال سائبر حملوں میں تقریبا 300 فیصد اضافے کا مشاہدہ کیا ، جو 2019 میں 3،94،499 واقعات سے بڑھ کر 2020 میں 11،58،208 ہوچکا ہے ، جو حکومت کے لئے خطرناک ہے ، ہم جو کوشش کر رہے ہیں وہ ایک ایسا نظام بنانا ہے جو سائبر دفاع کو یقینی بنائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.