بیٹے کی شادی پر ماں کو دہائیوں سے گمشدہ بیٹی مل گئی،ماں بیٹی گلے لگ کر روتی رہیں

بیٹے کی شادی پر ماں کو دہائیوں سے گمشدہ بیٹی مل گئی،ماں بیٹی گلے لگ کر روتی رہیں

دولہے کی والدہ کو شادی کی تقریب میں انکشاف ہوا کہ بہو اس کی اصل بیٹی ہے جو بیس سال پہلے اس سے جدا ہو گئی تھی،رپورٹ
شادی کی تقریب میں جب رفقا اکٹھے ہوں اور اچانک ہی انکشاف ہو کہ جو دلہن ہے اسکی حقیقی والدہ دولہے کی ماں ہے یعنی جس خاتون کی وہ بہو بننے جا رہی ہے وہ اس کی ساس نہیں بلکہ حقیقی والدہ ہے اوراس موقعہ پر ایک عرصے سے دل میں ماں کے پیار کے لیے ترسنے والی لڑکی کی کیا کیفیت ہو گی اس کا شاید ہی اندازہ کیا جا سکے۔
گزشتہ دنوں ایسا ایک حقیقی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہے کی والدی نے اپنی بہو کے ہاتھ کو غور سے دیکھنا شروع کیا۔جب ساس صاحبہ نے اپنی بہو کا ہاتھ غور سے دیکھا تو ا س کے ہاتھ پر موجود اس پیدائشی نشان کو پہچان لیا جو کہ اس کی بیٹی کے ہاتھ پر تھا۔تب دولہے کی والدہ نے اپنی بہو کے والدین کو بلایا کہ یہ لڑکی ان کی سگی بیٹی ہے یا لے پالک تو دولہن کے والدین نے تسلیم کیا کہ یہ لے پالک ہے اور بیس سال قبل انہیں سڑک کنارے ملی تھی اور یہ ہماری سگی بیٹی نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.