بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

بریکنگ نیوز: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ، مگر ہفتے میں کتنے دن ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد کورونا کے ادارے (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ہفتہ اور اتوار کو صوبوں کے درمیاں تمام ترسیل بند ہوگی تاہم مال بردار، دواؤں اور ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ ہوگی، پابندی کا اطلاق 10سے 25اپریل تک ہوگا۔ ٹرینیں 70؍ فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی۔ ادھر سندھ میں آٹھویں تک کلاسز معطل کردی گئی ہیں ، کل (6؍ اپریل سےآئندہ 15روز مڈل تک کلاسز آن لائن ہوں گی، تاہم اساتذہ اور اسٹاف کو آنا ہوگا۔ملک بھر کے تعلیمی اداروں کا فیصلہ کل (منگل کو) اجلاس میں ہوگا۔ دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 81افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 5020نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ مثبت شرح 9فیصد ریکارڈ کی گئی، کراچی اور حیدرآباد میں مریض بڑھنے لگے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی وائرس پھیل گیا، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.