بھارت سے تجارت کا سوچنا وی ناں

بھارت سے تجارت کا سوچنا وی ناں۔۔۔وزیراعظم نے تجارت کھولنے کی تجویز مسترد کردی۔۔ کابینہ نے کیافیصلہ کیا؟آج کی بڑی خبر

اسلام آباد وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بھارت سے کاٹن منگوانے سمیت تجارت کی تجویز مسترد کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے کاٹن درآمد کرنے سمیت بھارت کیساتھ 19 ماہ سے بند تجارت کھولنے کی تجویز مسترد کر دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز پاک بھارت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت سے چینی، کپاس اور دھاگا درآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے اور ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کورونا وبا اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.