بریکنگ نیوز: سرکاری احکامات نظر انداز۔۔۔۔ حکومت نے عوام سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز: سرکاری احکامات نظر انداز۔۔۔۔ حکومت نے عوام سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں آج سے کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن بھی لگایا جائے گا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں مارکیٹیں سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔اس کے علاوہ افطار سے رات 12بجے تک ہوٹلوں کے باہر کھانے کی اجازت ہوگی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو روز بند رہے گی۔ملک بھر میں سنیما گھر اور مزار مکمل طور پر بند رہیں گے اور ہر طرح کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔این سی او سی کے مطابق اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی جبکہ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے،

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *