بریکنگ نیوز: اہم ترین اسلامی ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کوشاں ۔۔۔خبر کی تصدیق کردی گئی

بریکنگ نیوز: اہم ترین اسلامی ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کوشاں ۔۔۔خبر کی تصدیق کردی گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کوششوں کی تصدیق کردی۔اماراتی سفیر کاکہناہےکہ مسئلہ کشمیر پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر میں ہم نے اہم کردار ادا کیا، توقع ہے دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائینگے، ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے امارات نے جوکردار ادا کیا امید ہے وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا۔ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.