بتایا جائے آخر جعلی راجکماری کو کونسی بیماری لاحق ہے

فرنٹ لائن پر کام کرنے کی وجہ سے صحافی حضرات بھی کرونا ویکسین کے مستحق ہیں‘ فردوس عاشق

پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی ویکسین خریدے گی جوصحافی برادری اور دیگر ضرورت مند طبقات کیلئے مخصوص ہو گی بتایا جائے آخر جعلی راجکماری کو کونسی بیماری لاحق ہے جسے بتانے کی بجائے وہ سوشل میڈیا پر الٹے سیدھے بیانات سے کام چلا رہی ہیں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز شہباز سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا ۔معاون خصوصی نے سپورٹس کمپلیکس میں قائم ویکسین سینٹر میں 60 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیااور وہاں موجود لوگوں سے انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کے بارے میں استفسار کیا۔
اس موقع پر ویکسین لگوانے والوں کی اکثریت نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کی تعریف کی اور پی ٹی آئی حکومت کو سراہا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا ویکسین سب سے پہلے پیرا میڈیکل سٹاف اور ساٹھ سال کی عمر سے بڑے لوگوں کے لیے ترجیحی بنیاد وں پر لگا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *