بارشوں کے غیر متوقع سلسلے نے پاکستان کا رخ کر لیا

بارشوں کے غیر متوقع سلسلے نے پاکستان کا رخ کر لیا
لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی، کچھ علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان

بارشوں کے غیر متوقع سلسلے نے پاکستان کا رخ کر لیا، لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی، کچھ علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل سے ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت خیبرپختوںخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی۔
پنجاب اور ملک کے شمالی علاقوں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ مقامات پر بھی ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیر کے روز کالے بادل چھائے رہنے اور ہلکی رم جھم کے نتیجے میں شہر کا موسم خوشگوار ہوگی

Sharing is caring!

Comments are closed.