ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

کنول آفتاب سے شادی کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 12 ملین ہوگئی ،ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی ذوالقرنین سکندر پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہےذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاونٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔کنول آفتاب نے شوہر کی کامیابی پر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔کنول آفتاب نے اپنے شوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے، آمین۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.